ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے۔
دوشنبے ائیرپورٹ پرتاجکستان کے وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کااستقبال کیا،دورے کے دوران اہم معاہدوں پردستخط کا امکان ہے ۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کریں گے اور گلیشئیرز کی حفاظت پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان اور بھارت کیدرمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔
آذربائیجان سے روانہ ہوتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آذربائیجان سے دفاع ، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جائیگا۔
