ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ بار کے لئے 5کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلائؤ نوٹس جمع کرا دیا گیا ۔
توجہ دلاؤ نوٹس خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی کی جانب سے جمع کرایا گیا۔
توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ :صوبائی حکومت نے آنے والے کابینہ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ بار کیلئے مجوزہ 5 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری کا لکھا ہے جوکہ صوبے کی عوام کی ترجیحات کے حوالے سے بہت بڑا سوال ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی معاشی حالت زار میں صوبائی حکومت کو ان جیسے بے بنیاد فرامین اور سرکاری احکام کی اجازت نہیں دیتی۔
توجہ دلائو نوٹس مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ دوسرے صوبے کی سیاسی تنظیموں کیلئے اتنی خطیر رقم کی منظوری دے رہے ہیں ،صوبائی حکومت اس حوالے سے اپنی پوزیشن کی وضاحت کرے۔
