81فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل

پولیو مہم : 3دنوں میں81فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل

ویب ڈیسک: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر(این ای او سی)برائے تخفیف پولیو کے مطابق پولیو مہم کے ابتدائی3دنوں کے دوران ملک بھر میں 80فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل ہو گئی ہے ۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 85اور سندھ میں 68 فیصد ،خیبر پختونخوا میں 86جبکہ بلوچستان میں 74 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔
اسلام آباد میں اب تک 63 فیصد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 93 اور گلگت بلتستان میں 91فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیو کا سرحد پار پھیلاو روکنے کے لیے پاکستان افغانستان میں بیک وقت مہم جاری ہے،والدین سے گزارش ہے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، پولیو وائرس اب بھی ہمارے ماحول میں ایک سنگین خطرہ بن کر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا بجٹ: تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب