کالجز اور یونیورسٹیز میں چھٹیوں

خیبرپختونخوا: یکم جون سے کالجز اور یونیورسٹیز میں چھٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک: موسم گرما کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے یکم جون سے کالجز اور یونیورسٹیز میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کے اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز اور لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کی سرکاری و نجی جامعات ، ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹس اور کالجوں کیلئے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
گرم زون میں کالجز اور یونیورسٹیاں 1 جون سے 15 اگست تک بند رہیں گے، اس طرح سرمائی زون میں 1 جولائی سے 31 جولائی تک 1 ماہ کی چھٹیاں ہوں گی، اعلان کے مطابق بی ایس 4 سالہ اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز یا دیگر امتحانات کا شیڈول منظور شدہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق جاری رہے گا۔
حکومت نے یہ نوٹیفکیشن گورنر، وزیر اعلیٰ، تمام انتظامی سیکرٹریز، جامعات کے وائس چانسلرز، ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھیج دی ہے۔ یاد رہے کہ یکم جون سے کالجز اور یونیورسٹیز میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سکول سے باہر بچوں کی انرولمنٹ کیلئے 5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،بیرسٹر سیف