خیبر پختونخوا کابینہ کے 32 اجلاس

خیبر پختونخوا کابینہ کے 32 اجلاس: 819 فیصلوں میں 766 پر عملدرآمد مکمل

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کابینہ کے 32 اجلاس ہونے پر اس دوران 819 فیصلوں میں 766 پر عملدرآمد مکمل ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کے 32 اجلاس اب تک ہو چکے ہیں ، اس دوران لئے گئے فیصلوں میں 94فیصد پر عملدرآمد مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ باقی 6فیصد پر کام جاری ہے۔
خیبر پختونخوا کابینہ کے 14ماہ کے دوران 32اجلاس ہوئے ہیں جن میں 819فیصلے لئے گئے، ان فیصلوں میں 94 فیصد یعنی 766پر عمل درآمد مکمل کرلیا گیا ہے، صوبائی کابینہ کے 23فیصلے جلد تکمیل کے قریب ہیں اوران پر عمل کی رفتار اطمینان بخش ہے۔
اسی طرح 16ایسے ہیں جن پر وقت گزر گیا ہے اور عمل نہیں ہوا جبکہ 14ایسے ہیں جن کا مقررہ وقت ختم ہوگیا ہے تاہم چند ناگزیر وجوہات کے باعث ان پر عمل نہیں ہوسکا ہے۔ صوبائی حکومت کی کارکردگی اس وقت ملک بھر میں دیگر صوبوں کی نسبت سب سے بہتر ہے اور ریکارڈ 94فیصد فیصلوں پر عملدرآمد کسی بھی صوبے میں سامنے نہیں آیا ہے۔ کابینہ اجلاس کا تناسب سے زیادہ ہے اور اوسط ہر مہینے دوسے زائد اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں کئی کئی گھنٹے متعدد امور پر بحث کی جاتی ہے ۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی، پولیس اور فرنٹئیر کور کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ