190ملین پائونڈ کیس 5جون کو سماعت

عمران بشریٰ سزا معطلی درخواست: 190ملین پائونڈ کیس 5جون کو سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: عمران بشریٰ سزا معطلی کے حوالے سے 190ملین پائونڈ کیس 5جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پائونڈ کیس 5جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں5جون کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے، گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
17جنوری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت نے190ملین پائونڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے14سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو7سال قید کی سزا سنائی تھی۔
عمران خان پر10لاکھ اور بشریٰ بی بی پر5لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جب کہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

مزید پڑھیں:  چین نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی اپیل کردی