ویب ڈیسک: شندور پولو فیسٹیول کیلئے سیکورٹی کے پیشگی انتظامات شروع، ضلعی انتظامیہ اپر چترال کو اس ضمن میں اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ پولو فیسٹیول کیلئے فنڈز جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شندور پولو فیسٹیول 2025 کے سلسلے میں صوبائی حکومت نے سیکورٹی کے انتظامات تجویز کردیئے ہیں، رواں سال تین روزہ شندور میلہ 20 جون کو شروع ہو رہا ہے اور یہ 22 جون تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی سیکورٹی صورتحال سمیت مختلف وجوہات کے باعث میلے کو منسوخ کیا گیا تھا، تاہم رواں سال ہونے والے شندور پولو فیسٹیول کیلئے پیشگی انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کو اس ضمن میں اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ پولو فیسٹیول کیلئے فنڈز جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے اس حوالے سے انتظامات کیلئے ٹینڈر جاری کر دیاہے دوسری جانب صوبائی حکومت نے سیکورٹی انتظامات کیلئے عیدالاضحی کے بعد اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں سیکورٹی کو فائنل کر دیا جائے گا۔
