پیوٹن کا شاہ سلمان کو خط

روس سعودی عرب تعلقات اور معاہدے، پیوٹن کا شاہ سلمان کو خط

ویب ڈیسک: روس سعودی عرب تعلقات اور معاہدوں کے حوالے سے پیوٹن کا شاہ سلمان کو خط ، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے تفصیلات شیئر کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولودیمیر پیوٹن کی جانب سے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خط لکھا گیا ہے، جس میں سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات اور معاہدات کے حوالے سے تذکرہ کیا گیا ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ دونوں ممال کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا نا چاہئے، صدر پیوٹن کا یہ خط سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی کو ریاض میں ایک ملاقات کے دوران روسی سفیر سرجئی کوزلوف نے پیش کیا۔
اس موقع پر روس سعودی تعلقات کے علاوہ علاقے کی تازہ صورت حال بھی زیر بحث آئی ، یاد رہے کہ روس سعودی عرب تعلقات اور معاہدوں کے حوالے سے پیوٹن کا شاہ سلمان کو خط اس بات کا اشادہ ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات خوشگوار اور دیرپا ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران کا 11واں میزائل و ڈرون حملہ،اسرائیل کادفاعی نظام جواب دےگیا