افغان وزیر خارجہ عنقریب پاکستان

افغان وزیر خارجہ عنقریب پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے

ویب ڈیسک: افغان وزیر خارجہ عنقریب پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے، یہ افغان عبوری وزیر خارجہ کا گزشتہ 2 سالوں میں اسلام آباد آنے کا پہلا موقع ہو گا۔
سفارتی ذرائع مطابق امیر خان متقی جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے، اس حوالے سے تاریخوں پر کام کیا جارہا ہے، افغان فریق نے پہلے ہی دعوت قبول کر لی ہے، ایک ذریعے کے مطابق یہ ایک دن کا نہیں بلکہ 3روزہ دورہ ہوگا جس میں تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اپریل میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا جو تین سالوں میں کسی پاکستانی اعلیٰ عہدیدار کا پہلا دورہ تھا، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملی۔ اب اس کے جواب میں افغان وزیر خارجہ عنقریب پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو ایک سخت جواب کاانتظارکرناچاہیے، آیت اللہ علی خامنہ ای