کرک بڑی تباہی سے بچ گیا

کرک بڑی تباہی سے بچ گیا، 90کلوگرام بارودی مواد برآمد

ویب ڈیسک: کرک بڑی تباہی سے بچ گیا، انڈس ہائی وے پر پولیس کی بروقت کارروائی کی بدولت 90کلوگرام بارودی مواد برآمد کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ 800 ڈیٹونیٹر اور 400 میٹر سیفٹی فیوز وائر برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ کرک سٹی رحیم خان اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر پرانا ٹال پلازہ کے مقام پر ناکہ بندی کی اور ایک مشتبہ موٹر کار کو روک کر تلاشی لی، جس سے بھاری مقدار میں غیر قانونی بارودی مواد پکڑا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر بارودی مواد کی ترسیل میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف انسدادی قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ابھی ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں، تاکہ نیٹ ورک کے دیگر اراکین کو گرفتار کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا بجٹ: تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب