امریکی امن منصوبہ ہمارے مطالبات کے

امریکی امن منصوبہ ہمارے مطالبات کے برعکس ہے، حماس رہنما

ویب ڈیسک: حماس رہنما باسم نعیم نے حالیہ امریکی منصوبے کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی امن منصوبہ ہمارے مطالبات کے برعکس ہے، امریکی جنگ بندی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
حماس رہنما نے کہا ہے کہ قومی ذمہ داری کے ساتھ امریکی تجویز کا باریک بینی سے مطالعہ کرکے پھر جواب دیں گے، حماس نے پہلے بھی امریکی ایلچی کے ساتھ جنگ بندی فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی ہم غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور امداد کی فراہمی چاہتے ہیں۔ یاد رہے اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کے لیے امریکا کی نئی تجویز پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت کی معاشی کارکردگی بہت مایوس کن رہی، گوہرعلی خان