سندھ طاس معاہدہ منسوخی پر پاکستان

سندھ طاس معاہدہ منسوخی پر پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ منسوخی پر پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ، عالمی تنازعات خطے اور عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔
ہانگ کانگ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو استصواب رائے ملنے تک مسئلہ کشمیر تنازع بنا رہے گا، عالمی تنازعات خطے اور عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں، امن کیلئے سلامتی کونسل کی قردادوں پر عمل ضروری ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ موجودہ حالات میں سفارتکاری، ثالثی، مذاکرات اور عالمی تعاون ناگزیر ہے، علاوہ ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام سے متعلق کنونشن پر دستخط بھی کر دیئے۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ منسوخی پر پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ ایک بار پھر کیا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے دو بڑوں کے بڑے خرچے ،کروڑوں روپے تحفوں میں اڑا دیئے