پیپلزپارٹی اس استحصالی نظام کیخلاف

پیپلزپارٹی اس استحصالی نظام کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کریگی، ہمایون خان

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد ہمایون خان نے پشاور ہائیکورٹ میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اس استحصالی نظام کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کریگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد ہمایون خان کی صوبہ بچاؤ تحریک احتجاج کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری پشاور ہائی کورٹ نے منظور کر لی، 26 مئی کو صوبہ بچاؤ تحریک کے حوالے سے احتجاج کے دوران حکومت کی جانب سے محمد ہمایون خان کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔
اس موقع پر پی ایل ایف صدر گوہر رحمان خٹک، جنرل سیکرٹری لاجبر خان ایڈووکیٹ، شکیل گیلانی ایڈوکیٹ، داؤد برکی ، مہم خان آفریدی، دارس خان ، اسحاق خلیل، ہدایت اللہ، شیر شاہ خان، جمال خٹک، اعجاز خان ، اویس خان بھی ہمراہ تھے۔
ہمایون خان نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بچاؤ احتجاج میں عوامی شرکت پیپلز پارٹی کی عوامی مقبولیت کی گواہی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اس استحصالی نظام کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کریگی۔
ہمایون خان نے مزید کہا کہ وقت اگیا ہے کہ ہم ایسے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کریں اور انہیں عوام کے سامنے جوابدہ ٹھہرائیں، خیبرپختونخوا میں پندرہ سال سے تحریک انصاف حکومت نے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے، پیپلز پارٹی نے احتجاج کے ذریعے وہاں مزاحمت دکھائی ہے۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ میں بس اور رکشے کے درمیان تصادم، 6مسافر جاں بحق، 10زخمی