ویب ڈیسک: پاکستان آئی ایم ایف ورچوئل مذاکرات آج پھر ہوں گے، اس دوران تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان آج ایک بار پھر ورچوئل مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، اس دوران تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف ورچوئل مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، وفاقی سیکریٹری خزانہ کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ دس جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔
