پاک بنگلہ دوسرا ٹی 20 میچ آج

پاک بنگلہ دوسرا ٹی 20 میچ آج کھلا جائِیگا، تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک: پاک بنگلہ دوسرا ٹی 20 میچ آج کھلا جائِیگا، لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن منسوخ کرکے آرام کو ترجیح دی تاکہ کھلاڑی مکمل فٹ ہو کرآج کے میچ میں شرکت کریں۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کے سپرد ہے۔ کرکٹ شائقین کو آج کے میچ سے بھی ایک سنسنی خیز اوردلچسپ مقابلے کی توقع ہے، قذافی سٹیڈیم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بڈھ بیر٬ 25سالہ نوجوان بھائی کے سامنے قتل، ملزم فرار