کینیڈین وزیراعظم اور سعودی ولی عہد

کینیڈین وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: کینیڈین وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران جہاں دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وہیں دوطرفہ تجارت اورعلاقائی امن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں توانائی کے تحفظ، دوطرفہ تجارت اورعلاقائی امن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق کیا۔
مارک کارنی نے سعودی عرب کے علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا جبکہ ولی عہد نے کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں پائیدارامن اورسفارتی اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ نے ایرانی نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا