پشاورہائیکورٹ میں لاپتہ بیٹے کیلئے درخواست

پشاورہائیکورٹ میں لاپتہ بیٹے کیلئے درخواست دائر، سرکاری محکموں سے رپورٹ طلب

ویب ڈیسک: پشاورہائیکورٹ میں لاپتہ بیٹے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی، والد کی درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، اس دوران عدالت نے محکمہ داخلہ، پولیس، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل دفتر سے رپورٹ طلب کرلی۔
والد نے عدالت کو بتایا کہ میرا بیٹا کوہاٹ میں رکشہ چلاتا تھا، تین مہینوں سے لاپتہ ہے، بیٹے کے غم میں والدہ بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہوگئی ہے، غربت کے مارے بیٹے نے سکول چھوڑ کر رکشہ چالان شروع کیا، اب اس کیس میں میرے پاس وکیل کے پیسے بھی نہیں، کیس وکیل سے نہیں لڑا سکتا۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ آپ کو وکیل کی ضرورت نہیں، اگر ہوا بھی تو ہم دینگے، اپ کو کوہاٹ سے آنے کی بھی ضرورت نہیں، وہاں ویڈیو لنک سے پیش ہوا کریں، اپ کے بیٹے سے متعلق مختلف اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
یاد رہے کہ پشاورہائیکورٹ میں لاپتہ بیٹے کیلئے درخواست دائر پر سماعت کے دوران سرکاری محکموں سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، ایران کی حمایت ودیگراہم امورزیربحث