ویب ڈیسک: ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں پیشی کے باعث ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی، اس حوالے سے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، جبکہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں پیشی کے باعث ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوسکے، اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ عدالت نے وکیل درخواست گزار کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔
