ویب ڈیسک: ضلع مہمند میں 80کروڑ روپے لاگت سے تیار پینے کے پانی کا منصوبہ ناکام بنائے جانے کے حوالے سے مقامی لوگوں نے بھرپور احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ 80کروڑ روپے لاگت سے تیار پینے کے پانی کا منصوبہ ناکام بنا رہی ہے، حکام محکمہ پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں کا رویہ درست کریں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پندرہ دنوں سے پانی نہ ہونا ظلم کی انتہا ہے، ضلعی انتظامیہ مہمند رائفلز فوری نوٹس لے، حکومت کو اس راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنی چاہئیں۔
