ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے ایک نجی سکول میں استاد کی مار پیٹ سے بچہ جاں بحق ہو گیا، یہ واقعہ جمرود کے علاقے بھگیاڑی میں پیش آیا۔
نجی سکول میں استاد کی مار پیٹ سے بچہ جاں بحق ہو گیا، اتحاد نامی بچہ جماعت ششم کا طالبعلم تھا۔ اس حوالے سے ٹیچرز کا کہنا ہے کہ وہ کسی اور طالب علم کو مار رہے تھے تاہم سٹک غلطی سے اس بچے کے سر کو جا لگی۔
واقعے کے فوری بعد طالب علم کو ہسپتال منتقل کیا گیا، اور پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی نعش کو لواحقین کو حوالے کیا جائے گا۔
