ویب ڈیسک: صوابی میں بجلی کی غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج ہیں، اور اس موقع پر عوام نے پیسکو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انبار بازار میں جہانگیرہ روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے ہونے والی طوفانی بارش کے دن سے انبار میں بجلی کی ترسیل بند ہے، کئی روز گزر گئے لیکن تاحال ہماری بجلی بحال نہ ہوسکی۔
مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ بجلی کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا، یاد رہے کہ صوابی میں بجلی کی غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔
