شہبازشریف کل کوئٹہ کا ایک روزہ

وزیراعظم شہبازشریف کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، اس موقع پر وفاقی وزراء بھی ہمراہ ہونگے، وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ میں جرگے میں شرکت کریں گے، جس میں گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء کو مدعو کیا گیا ہے۔
جرگہ میں ارکان اسمبلی ، قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا، جرگے میں بلوچستان میں امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، جرگہ میں صوبہ بلوچستان کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  4ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی ختم، چھوٹےکسانوں کوقرضےدیںگے، وزیرخزانہ