میٹا کا واٹس ایپ سٹیٹس

میٹا کا واٹس ایپ سٹیٹس کیلئے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک: میٹا کی جانب سے واٹس ایپ سٹیٹس کیلئے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، اب سٹوریز ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو بنیں گی، جس سے صارفین دیگر افراد کے ساتھ اپنے یادگار لمحات شیئر کر سکیں گے۔
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ سٹیٹس کیلئے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا کہ واٹس ایپ میں سٹوریز کو سٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔ اگر آپ واٹس ایپ سٹیٹس استعمال کرتے ہیں تو اب اسے مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے کمپنی کی جانب سے منفرد اقدام کرتے ہوئے سٹیٹس میں مزید نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جن کی بدولت صارفین کولاج، میوزک اور نئے اسٹیکرز پوسٹ کرسکیں گے۔
صارفین کے پاس سٹیٹس میں میوزک کلپ ایڈ کرنے کا آپشن موجود ہے اور وہ ایپ کی میوزک لائبریری سے گانے منتخب کرسکتے ہیں، یہ میوزک کلپ 15 سے 60 سیکنڈ طویل ہوتے ہیں اور اب ان کلپس کو اسٹیکرز میں تبدیل کرکے اسٹیٹس کو موسیقی سے زیادہ لیس کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ صارفین صرف ایک گانے کو ہی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر بھی پوسٹ کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  کم تنخواہوں اور صوبائی بجٹ کیخلاف پشاور سمیت مختلف اضلاع میں ملازمین کا احتجاج