پریم ٹھاکر کو 2 سال قید

میچ فکسنگ: گال مارولز فرنچائز کے اونر پریم ٹھاکر کو 2 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: میچ فکسنگ کا ناسور ختم کرنے کیلئے کوششیں عالمی سطح پر تیز کر دی گئی ہیں، اس دوران لنکا ٹی 10 لیگ میں گال مارولز فرنچائز کے اونر پریم ٹھاکر کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی، تاہم اس کے ساتھ ساتھ 10 سال معطلی کی بھی سزا سنا دی گئی ہے۔
لنکا ٹی 10 لیگ کی فرنچائز گال مارولز کے مالک اور بھارتی شہری پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزام میں 2 سال جیل اور 10 سال کی معطلی کی سزا سنائی گئی ہے۔ سری لنکا میں کھیلوں میں جرائم کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت پریم ٹھاکر کو خود پر لگے میچ فکسنگ کے الزامات کا جرم قبول کرنے کے بعد2 سال قید ، 60 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ ، 10 لاکھ معاوضہ اور 10 سال کی معطلی کی سزا سنائی گئی ہے۔
کینڈی ہائیکورٹ نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات کیلئے پریم ٹھاکر کے موبائل فون سے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس کی جانچ کی درخواست منظور کرلی ہے۔ دوسری جانب پریم ٹھاکر کو جرمانے اور معاوضے کی ادائیگی کے بعد ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ میچ فکسنگ کے الزام میں گال مارولز فرنچائز کے اونر پریم ٹھاکر کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملے ناقابلِ جواز اور قابلِ مذمت ہیں، اسحاق ڈار