ارشد ندیم فائنل کیلئے کوالیفائی

ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم اوریاسر سلطان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کیجیولن تھرو کوالیفائنگ رانڈ کے گروپ اے میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کی،بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی۔
کوالیفائنگ را نڈ کی پہلی باری میں ارشد ندیم نے 86.34 کی سب سے لمبی تھر وکی جس کے ساتھ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ارشد ندیم کے بعد پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنالی۔
یاسر سلطان نے پہلی ہی باری میں 76.07 میٹر کی تھرو کر کے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
یاد رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو جنگی مجرم ، اسرائیل ناسور کی حیثیت رکھتا ہے: فضل لرحمن