ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا حیدر ہوتی نے رستم میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسلام آباد سے اپنا حصہ دگنا واپس لیں گے، کرپٹ عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں، اسمبلیوں میں ایسے افراد کو بٹھایا گیا ہے جو عوام کی ترجمانی سے قاصر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے وسائل بھی بے دردی سے لوٹ رہی ہے، کوہستان میں چالیس ارب روپے کی بدعنوانی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہے، جبکہ ادارے کرپشن پر کارروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ہمارے پانچ سالہ دور کے منصوبوں کو باریک بینی سے جانچا گیا، مگر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔
