حریم فاروق اور فرحان سعید

حریم فاروق اور فرحان سعید کی ویب سیریز شمشیر کا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک: پاکستان کی نامور اداکارہ حریم فاروق اور فرحان سعید کی ویب سیریز شمشیر کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، سپورٹس ویب سیریز آئندہ ماہ پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کے قومی کھیل ہاکی پر بنائی گئی ویب سیریز میں فرحان سعید ہاکی پلیئر کے طور پر دکھائی دیں گے جو کہ بعد میں اپنی ہاکی ٹیم بھی تیار کرتے ہیں۔ مختصر دورانیے کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ملک میں ہاکی جیسے قومی کھیل کو غیر اہم سمجھ کر اسے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے اور کیسے ہاکی پلیئر خستہ حال زندگی گزارنے پر مجبور رہے ہیں۔
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ فرحان سعید اپنی اہلیہ حریم فاروق کے زیورات بیچ کر ٹیلنٹڈ نوجوان ہاکی پلیئرز پر مشتمل نئی ٹیم بناتے ہیں جو کہ مشکلات کے باوجود ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔ سیریز میں خالد انعم اور بہروز سبزواری جیسے سینئر اداکار بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر لی، نیو یارک ٹائمز