انڈیکس میں 283 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس میں 283 پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، اس دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 283 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا، اس دوران کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 283 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 255 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 18 ہزار 972 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ، 7 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  تھانہ گلبہار پولیس نے متعدد مقدمات میں مطلوب ملزمان دھر لئے، سرقہ مال برآمد