خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیگل ایڈوائزرمستعفی

خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیگل ایڈوائزر علی عظیم ایڈوکیٹ اپنے عہدے سے مستعفی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیگل ایڈوائزر علی عظیم ایڈوکیٹ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔
علی عظیم ایڈوکیٹ نے اسمبلی میں غیر قانونی اور غیر آئینی سرگرمیوں کے خلاف سپیکر خیبر پختونخوا کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ۔
علی عظیم ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ اسمبلی کی طرف سے مراعات اور تنخواہ پیکیج پر ضمیر کا سودا نہیں کر سکتا ، خیبر پختونخوا میں غیر آئینی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ہوں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کے اندر جوہورہا ہے وہ درست نہیں اس لئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  ایران نواز ملیشاوں کا امریکی اڈوں پر حملے کا خطرہ منڈلانے لگا