پاک روس سٹریٹجک شراکت داری

پاک روس سٹریٹجک شراکت داری ،بھارت کااثر و رسوخ خطرےمیں پڑگیا

ویب ڈیسک: پاکستان اور روس کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری میں پیش رفت سے خطے میں بھارت کا اثر و رسوخ خطرے میں پڑ گیا ۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر ہو کر روس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا جس کے نتیجے میں خطے میں بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑگیا ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوگی، اسی طرح پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے۔
ادھر دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وسطی ایشیا سے روابط میں پاکستان کے اہم کردار کا روس معترف ہے اور اس کے پیش نظر پاکستان اور روس کے مابین بارٹر ٹریڈ کا نیا نظام بھی زیر غور ہے، روس سے رعایتی نرخوں پر تیل اور گیس کی درآمد پاکستان کے لیے اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کے 700 ایکڑ رقبے پر جدید روسی ٹیکنالوجی سے نیا پلانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے، روسی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ پلانٹ سے خام تیل کی نقل و حرکت کے اخراجات کم ہوں گے اور پاک روس معاہدے کے تحت پاکستان سٹیل کی درآمدات میں 30 فیصد کمی اور 2.6 ارب ڈالر کی بچت متوقع ہے۔
دوسری طرف بھارت پراپیگنڈا کے ذریعے پاک روس شراکت داری کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کرتا رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے مظالم کیخلاف دنیا بھر سے گلوبل مارچ ٹو غزہ شروع