شراب کی فیکٹری برآمد

ناران میں پرائمری سکول کی عمارت سے شراب کی فیکٹری برآمد

ویب ڈیسک: ناران میں پرائمری سکول کی عمارت سے شراب کی فیکٹری برآمد ، پولیس نے شراب کی 70بوتلیں قبضے میں لے لیں ۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق فیکٹری سکول کے بند کمرے میں لگائی گئی تھی ،پولیس چھاپے کے دوران 70بوتلیں شراب ،2عدد 12لیٹر کے گیلن اور دیگر کیمیکل قبضے میں لے کر ملزمان اور سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ناران سیاحتی علاقہ ہے یہاں کسی کو دھندہ نہیں کرنے دیں گے ۔
دوسری جانب اے ڈی او تعلیم مانسہرہ نے بتایا کہ عمارت بوسیدہ ہو گئی تھی جس کے باعث سکول کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ سکول کو تالہ اور قبضہ محکمہ تعلیم کا تھا ،جو بھی ملوث ہوگا اس ملازم کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  امریکن گرین کارڈ سے متعلق پالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان