ویب ڈیسک: پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کی کنونشن پر باقاعدہ طورپر دستخط کردیئے ۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مطابق پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط کیے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں چین کے وژن کو سراہا، اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عالمی تنازعات کے پرامن حل پر پختہ یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں وکشمیر تنازع کا حل ناگزیر ہے، پاکستان عالمی سطح پر موقف اجاگر کرتا رہے گا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین علمی ثالثی تنظیم کو اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے ہم پلہ ادارہ بنانے کی خواہش رکھتا ہے،اقدام کا مقصد ہانگ کانگ کی بین الاقوامی ساکھ کو مضبوط کرنا اور اسے عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مرکز کے طور پر ابھارنا ہے۔
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا کہنا ہے کہ نئی ثالثی تنظیم عالمی عدالت انصاف اور دی ہیگ میں قائم اقوام متحدہ کی ثالثی عدالت کے مساوی حیثیت رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ہانگ کانگ کو بین الاقوامی تنازعات کے حل کا ایک معتبر مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔
