ویب ڈیسک: پاکستان نے دوسرے ٹی 20میں بنگلا دیش کو 58رنز سے ہرا کر سیریر اپنے نام کرلی ۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بنا سکی۔
بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب 50 رنز بنا کا نمایاں رہے۔ تنزید حسن 33، مہدی حسن میراز 23، پرویز حسین ایمان 8، شمیم حسین 7، کپتان لٹن داس 6، توحید ہردوئی 5، رشاد حسین 1 اور جاکر علی 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
حسن محمود 8 رنز کے ساتھ نائوٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ شریف الاسلام انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3، جبکہ فہیم اشرف، شاداب خان، صائم ایوب، خوشدل شاہ، حسن علی اور حارث رف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔
صاحبزادہ فرحان 74 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز نے 51 رنز کی ناٹ آٹ دھواں دار باری کھیلی۔
محمد حارث 41، کپتان سلمان آغا 19، شاداب خان 7، صائم ایوب 4 اور فہیم اشرف 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب اور حسن محمود نے 2، 2 جبکہ رشاد حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔
