ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے جواب طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بِٹ کوائن مائننگ اور اےآئی کو بجلی فراہمی پر اعتماد میں نہ لینےاور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کرلی، اس معاملے پر ورچوئلی بات چیت ہوگی جب کہ آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسی کا سٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پربجلی مختص کرنے پر وضاحت مانگی۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اقدامات مشاورت سے کیے جائیں، حکومت کی معاشی ٹیم کو بجٹ پر مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے سخت سوالات کاسامنا ہے، جب کہ بجلی فراہمی کے اقدام پر آئی ایم ایف کی جانب سے مزید سخت بات چیت کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے تمام معاملات پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
