بیوی نے دوسری شادی کرنے پر

شمالی وزیرستان: بیوی نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں بیوی نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو قتل کر دیا، خاتون نے شوہر پر فائرنگ کر دی تھی، اور پھر موقع سے فرار ہو گئی۔
پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہو گیا، ملزمہ واردات کے بعد فرار ہو گئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں بیوی نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو قتل کر دیا، خاتون نے شوہر پر فائرنگ کر دی تھی، اور پھر موقع سے فرار ہو گئی۔ مقتول کی کچھ دن قبل ہی دوسری شادی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  سکول سے باہر بچوں کی انرولمنٹ کیلئے 5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،بیرسٹر سیف