ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے اے ٹی سی میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل یا ڈھیل نہیں ہورہی، عمران خان کی قبل از عید رہائی افواہ ہے، یہ سب باتیں جھوٹی ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کے بعد عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ کوئی ڈیل، ڈھیل نہیں ہو رہی، 3 سال قبل بانی چیئرمین کو آفر کی گئی کہ 3 سال چپ رہیں سب ٹھیک کر دیا جائے گا۔ اس پر بانی نے دو ٹوک جواب دیا کہ 3 سال تو کیا 3 منٹ چپ نہیں رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی نے 3 نکات ’بھارت کی جارحیت، دہشت گردی اور معاشی معاملات‘ پر مذاکرات کی ہامی بھری ہے، جبکہ ہمارے ایم این اے کو بغیر ثبوت و شواہد اور ہمیں حتمی دلائل دیے بغیر سزا دی گئی، ہمارے 52 ارکان اسمبلی کیخلاف کیسز ہیں، انہیں سزا دینے کی سازش ہورہی ہے۔
نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ بانی نے دوٹوک جواب دیا ہے کہ کسی صورت نہیں جھکوں گا، ہمیں انصاف فراہم نہ ہوا تو اس کی ذمہ دار عدلیہ ہوگی، 26ویں ترمیم کا مقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ اور ہمیں سزا دینا تھا، اب ہمیں 27 ویں آئینی ترمیم کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ترامیم جتنی مرضی کر لیں، جتنے مرضی ارکان اسمبلی و سینیٹر نااہل قرار دے دیں، ہم نہیں جھکیں گے۔ ‘
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے اے ٹی سی میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل یا ڈھیل نہیں ہورہی، عمران خان کی قبل از عید رہائی افواہ ہے، یہ سب باتیں جھوٹی ہیں۔
