5e37cedb91031

راجہ پرویز اشرف پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں بری

اسلام آباد:احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست منظور کر لی ۔عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت آٹھ ملزمان کو ریفرنس میں بری کر دیا۔ راجہ پرویز اشرف، اسماعیل قریشی، شاہد رفیع، شوکت ترین، طاہر بشارت چیمہ ،محمد سلیم عارف،چوہدری عبدالقدیر ،اقبال علی شاہ کو بری کیا گیا ۔راجہ پرویز اشرف کو ساہوال ریفرنس میں گزشتہ ہفتے بری کیا گیا تھا ،پیراں غائب ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے 2014 میں دائر کیا گیا تھا۔192 میگا واٹ کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا ۔منصبوے میں راجہ پرویز اشرف پر بطور وزیر پانی و بجلی کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔

مزید پڑھیں:  القادر ٹرسٹ کیس کاغیر قانونی ٹرائل عدالت کے سامنے رکھیں گے،بیرسٹر گوہر