خطبہ حج کے 35 زبانوں میں

خطبہ حج کے 35 زبانوں میں ترجمے کی تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک: خطبہ حج کے 35 زبانوں میں ترجمے کی تیاریاں مکمل، خطبہ حج کو براہ راست نشرکیا جائے گا جس سے لاکھوں حاجی مستفید ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں حج کے موقع پر خطبہ حج کے 35 زبانوں میں ترجمے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اس حوالے سے ادارہ امور حرمین کے سربراہ نے بتایا ہے کہ خطبہ حج کے ترجمے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر کے حاجیوں تک اس مقدس پیغام کو پہنچایا جا سکے۔
ادارہ امورحرمین نے بتایا کہ میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج کو براہ راست نشرکیا جائے گا جس سے لاکھوں حاجی مستفید ہوں گے۔ مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبداللہ یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے جبکہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی امامت میں دیگرفریضہ ادا کئے جائیں گے۔ یہ انتظامات حج کے روحانی جذبے کو عالمی سطح پر پہنچانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جوہری تنصیبات پرحملہ دہشتگردی ،امریکہ کو قیمت چکانا ہوگی:ایرانی وزیر خارجہ