ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا 2000 ارب روپے حجم کا بجٹ 13جون کو پیش کیا جائیگا، ضم اضلاع میں فنڈز بھی لازمی لگانے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ 13جون کو پیش کیا جائے گا، جس کا حجم 2000 ارب روپے جبکہ اخراجات 1800 ارب روپے کے لگ بھگ ہیں، اگلے صوبائی بجٹ کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ امن و امان کی صورتحال اچھی نہیں، ہمیں ضم اضلاع میں بھی فنڈز لازمی لگانے ہوں گے۔ اب تو گیارہواں این ایف سی ایوارڈ آنے والا ہے، ہمارا حصہ دیا جائے، ہم وفاق سے بھیک کیوں مانگیں؟
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تنخواہ میں اضافے کا تو نہیں کہہ سکتے لیکن تنخواہوں پر ٹیکس کم کرنے کا ضرور کہیں گے، دوسری طرف ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کر رہے ہیں، جبکہ تعلیمی ایمرجنسی، صحت کارڈ اور بس سروس پر زیادہ خرچ کریں گے۔
انہوں نے بتایا ہے صوبائی بجٹ 13جون کو پیش کیا جائیگا،اس دوران بجٹ کا حجم 2000 ارب روپے جبکہ اخراجات 1800 ارب روپےکے لگ بھگ ہیں۔
