ویب ڈیسک: موسم گرما کی تعطیلات کے اعلان کے ساتھ ہی نجی سکولوں کی جانب سے طلبہ سے یکمشت فیس کا مطالبہ کیا جانے لگا تھا، تاہم اس دوران خیبرپختونخوا کے نجی سکولوں کو چھٹیوں کی یکمشت فیس لینے سے روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے سکول سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کوئی بھی سکول بچوں کے والدین سے گرمیوں کی چھٹیوں کی یکمشت فیس کا مطالبہ نہیں کریگا۔
مراسلہ میں والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر مہینے کے آخر میں بچوں کی فیس جمع کرائیں۔
