ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہیرو نہیں

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہیرو نہیں، رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے رہنما اور وزیراعظم کے قانونی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ اسے ملنا چاہئے جو ہیرو ہو، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہیرو نہیں، ہیرو وہ ہے جس نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور اس کا اغاز ذوالفقار علی بھٹو نے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جتنا کریڈٹ بنتا ہے، وہ ان کو دیا جاتا ہے لیکن وہ لیڈر نہیں، ایٹم بم تو کئی ممالک نے بنا لیے لیکن ایٹمی دھماکے کرنے والے کم ہیں اور یہاں صرف حسد اوربغض میں کہا جاتا ہے کہ نواز شریف تو کرنا نہیں چاہتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت جب ایٹمی دھماکے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف ہی تھے اور یہ دھماکے انہوں نے ہی کیے تھے، اسٹیبلمشنٹ کا مؤقف واضح ہے اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر بہت واضح سوچ سمجھ رکھتے ہیں کہ سیاسی مذاکرات سیاسی جماعتوں کے درمیان ہی ہونے چاہییں اور وہ اس میں رکاوٹ بھی نہیں بلکہ انہوں نے کہا کہ ان کو ایسے مذاکرات پر خوشی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ابھی سزا مکمل نہیں ہوئی ،جنگ جاری رہے گی:محسن رضائی