ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئیں، ریجنل جنرل سیکرٹری شیرعلی ارباب نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ تمام تنظیمی عہدیداروں کو فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا، اس اقدام کا مقصد ضلعی سطح پر کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے پارٹی کی تنظیم نو کرنا ہے۔
