ویب ڈیسک: افغانستان نے بھی پاکستان میں اپنا سفیر تعینات کر دیا، اسلام آباد میں موجود افغان ناظم الامور کو سفیر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کے فیصلے کے بعد اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے، پاکستان کے سفیر تعینات کرنے کے بدلے افغانستان کا مثبت جواب سامنے آ گیا، اور اب طالبان حکام نے پاکستان میں سفیر تعینات کر دیا۔
افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ حالیہ سفارتی روابط میں بہتری اور باہمی مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے جسے علاقائی سطح پر ایک مثبت پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر یہ پیشرفت تجارتی، سکیورٹی اور مہاجرین جیسے اہم معاملات پر براہ راست بات چیت کے دروازے کھولنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ افغانستان نے بھی پاکستان میں اپنا سفیر تعینات کر دیا، اسلام آباد میں موجود افغان ناظم الامور کو سفیر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
