اسرائیل کی حماس کو دھمکی

معاہدہ قبول نہ کرنے پر اسرائیل کی حماس کو دھمکی

ویب ڈیسک: جنگ بندی معاہدہ قبول نہ کرنے پر اسرائیل کی حماس کو دھمکی، صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر غزہ میں مغویوں کی رہائی سے متعلق پیش کردہ امریکی معاہدہ قبول نہ کیا تو اسے صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ حماس کو امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا، ورنہ تباہی اس کا مقدر ہوگی، جبکہ اب فیصلہ حماس کے ہاتھ میں ہے، یا معاہدہ قبول کرے یا مکمل تباہی کے لیے تیار رہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سینئر حماس رہنما نے واضح کیا ہے کہ وہ مجوزہ معاہدے کو مسترد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی معاہدہ نہ تو جنگ کے خاتمے کی ضمانت دیتا ہے، نہ ہی حماس کے بنیادی مطالبات پورے کرتا ہے، اس لیے ہم اسے قبول نہیں کر سکتے۔ ان کے مطابق حماس کی جانب سے اس پر باضابطہ ردعمل آئندہ دنوں میں دیا جائے گا۔یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدہ قبول نہ کرنے پر اسرائیل کی حماس کو دھمکی، صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 4کروڑ60 لاکھ ڈالرز کا اضافہ