ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پروسٹیٹ کینسر کے علاج کے بعد خود کو بہتر محسوس کررہا ہوں۔
نیوکیسل میں سابق فوجیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی طبی ٹیم مکمل طور پر پرامید ہے کہ وہ اس بیماری پرقابو پا لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیماری کا علاج صرف ایک مخصوص گولی سے کیا جا رہا ہے اور جاری علاج مثبت نتائج بھی دے رہا ہے، یقین ہے کہ صحت کے حوالے سے جاری یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے۔
ان کی تقریب میں موجودگی پرجوش اور پرعزم رہی، جس پر حاضرین نے اُن کی صحتیابی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا، خود کو بہتر محسوس کررہا ہوں۔
