ویب ڈیسک: غیر ملکی دورے کے موقع پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے پر ڈونلد ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو مشورہ ، انہوں نے میکرون اور ان کی اہلیہ کو بہترین قرار دیتے ہوئِے مشورہ دیا کہ دروازہ بند رکھا کریں۔
فرانسیسی صدر میکرون کے غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کو مشورہ دیا ہے کہ جو بھی ہو دروازہ ہمیشہ بند رکھیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ فرانسیسی صدر اور اہلیہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں، اور دونوں واقعی بہت اچھے لوگ ہیں، فرانسیسی خاتون اول کے صدر میکرون کے چہرے پر ہاتھ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر فرانسیسی صدر کا ردعمل بھی سامنے آیا تھا، اس کےبعد معاملات درست چلنے لگے ہیں۔
