ڈیل کرنے پاکستانی حکام آئندہ ہفتے

ٹیرف بارے ڈیل کرنے پاکستانی حکام آئندہ ہفتے آئیں گے، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیرف کے حوالے سے ڈیل کرنے پاکستانی حکام آئندہ ہفتے آئیں گے، اور ان کے آنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف کے معاملات پر مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
ایلون مسک کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ دوطرفہ ٹیرف پرمذاکرات کئے جائیں گے، تاہم اس حوالے سے ڈیل کرنے پاکستانی حکام آئندہ ہفتے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کے قریب ہے مگر ساتھ ہی پاکستان کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ جاری رہتی تو انہیں دونوں ممالک سے تجارتی معاہدے کی کوئی دلچسپی نہ ہوتی۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ میں گاڑی حادثے کا شکار ،خاتون جاں بحق ،8افراد زخمی