خیبرپختونخوا پولیس نے سکیورٹی سازوسامان

خیبرپختونخوا پولیس نے سکیورٹی سازوسامان کیلئے فوری فنڈز کا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک: بجٹ سے قبل خیبرپختونخوا پولیس نے سکیورٹی سازوسامان کیلئے فوری فنڈز کا مطالبہ کر دیا، خیبرپختونخوا پولیس کو بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کی شدید ضرورت ہے، اس لئے 99 لاکھ روپے فنڈز فوری جاری کئے جائیں۔سنٹرل پولیس آفس پشاور کی جانب سے صوبائی محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے، جس میں بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کی خریداری کے لیے 99 لاکھ 96 ہزار روپے کے فنڈز کی فوری فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔
خط میں پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے لیے جدید سازوسامان کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا ہے، خط میں وضاحت کی گئی ہے کہ پولیس کو 48 بلٹ پروف جیکٹس درکار ہیں جن کی فی قیمت 1 لاکھ 62 ہزار روپے ہے، جس کے لیے مجموعی طور پر 77 لاکھ 76 ہزار روپے درکار ہیں۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ 50 ہیلمٹس کی خریداری بھی تجویز کی گئی ہے، جن کی فی قیمت 44 ہزار 400 روپے جبکہ کل لاگت 22 لاکھ 20 ہزار روپے بنتی ہے، جبکہ دوسری طرف سکیورٹی خدشات اور خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کے آغاز سے ہی خیبرپختونخوا پولیس کو شدید دہشتگردی کا سامنا رہا ہے، جنوری سے مارچ 2024 کے دوران مختلف دہشتگرد حملوں میں 26 اہلکار شہید اور 30 زخمی ہو چکے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اہلکاروں کی جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اور بلٹ پروف جیکٹس و ہیلمٹس کی بروقت فراہمی سے جانی نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ بجٹ سے قبل خیبرپختونخوا پولیس نے سکیورٹی سازوسامان کیلئے فوری فنڈز کا مطالبہ کر دیا، خیبرپختونخوا پولیس کو بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کی شدید ضرورت ہے، اس لئے 99 لاکھ روپے فنڈز فوری جاری کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  لاس اینجلس مظاہروں میں شدت، مرکزی علاقے میں ایمرجنسی کرفیو نافذ