عید قربان کی تیاریاں عروج

پشاور: عید قربان کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، بازاروں میں رش ، سیکورٹی ٹائٹ

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں عید قربان کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، بازاروں میں رش بڑھنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں عید قربان کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اس سلسلے میں بازاروں میں شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کرنے پہنچ گئی، ہر طرف رش ہی رش ہے، لوگ کپڑوں، جوتوں، مٹھائیوں اور دیگر اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں۔
شہری خصوصی طور پر نئے کپڑوں، زیورات اور تحائف کی تلاش میں نظر آ رہے ہیں جبکہ بازاروں میں رش کے باعث ٹریفک کا بھی دباؤ بڑھ گیا ہے، زیادہ تر بازاروں کے قریب سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ موقع کی مناسبت سے دکانداروں نے بھی سٹاک بڑھا لیا اور مختلف رعایتی آفرز کے ذریعے گاہکوں کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیںِ۔
عید پر خریداری کیلئے بازاروں میں رش بڑھنے سے سیکیورٹی انتظامات بھی سخت کر دیے گئے ہیں، تاکہ حالات قابو میں رہیں، پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں مختلف مقامات پر تعینات ہیں اور ٹریفک کنٹرول میں مصروف ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیاں منانے کے لیے خریداری کا یہ موسم سب سے خوشگوار ہے اور ہر کوئی کوشش کر رہا ہے کہ خاندان کے لیے بہترین سامان حاصل کرے۔ تجارتی طبقہ بھی عید کی آمد سے خوش ہے اور توقع ظاہر کر رہے ہیں کہ اس سال کاروبار پہلے سے بہتر ہو گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے اپنی دردناک تقدیر کی بنیاد رکھ دی ہے، آیت اللہ خامنہ ای