ویب ڈیسک: بنوں میں بگڑتی امن وآمان صورتحال قابو کرنے کیلئے علماء و آئمہ کرام متحرک ہو گئے، بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ۔
ضلع بنوں میں بگڑتی امن وآمان صورتحال کے پیش نظر علماء کرام اور آئمہ مساجد نے قومی یکجہتی و انسدادِ دہشت گردی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس دوران بتایا گیا کہ علاقہ میں جاری دہشت گردی اور بدامنی میں بڑا عمل و دخل فحاشی، سیاسی اختلافات اور عوام میں مختلف سطحوں پر اتفاق کا فقدان ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ معاشرے سے بدامنی کو دور کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کرنا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے علماء کرام کو جاندار کردار ادا کرنا ہوگا۔
اس موقع پر علماء و آئمہ کران نے کہا کہ بدامنی اور فحاشی کے خلاف مسلسل تحریک چلانے کا اعلان کر تے ہیں اور بھر پور جدوجہد کریں گے۔
